کاروار:31/اگست (ایس اؤنیوز)کمٹہ قومی شاہراہ 66 معاون زون کے فورلین زمین حصولیابی شعبہ میں خدمات انجام دینے کے لئے فسٹ ڈویزن کلرک /تحصیل نگراں کے 3اورزمین پیمائش کار کے 2عہدوں پر عرضیاں مطلوب ہیں۔
دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق متعلقہ عہدوں کے لئےمحکمہ تحصیل میں فسٹ ڈویزن کلرک /پیمائش کار/ٹیکس نگراں کار کے طورپر وظیفہ یاب (ریٹائرڈ)ذہنی و جسمانی طورپر صحت مند اور خود اپنے طورپر کام کرنے والوں سے عارضی کانٹراکٹ کی بنیاد پر عرضیاں مطلوب ہیں۔
عرضی داخل کرنے کی آخری تاریخ 8اگست ہے، خواہش مند امیدوار اپنا پورانام، پتہ ، وظیفہ یابی کی تاریخ، موظف ہونےسےپہلے کا عہدہ ، سرویس ریکارڈ ،کانٹراکٹ کی بنیاد پر خدمات انجام دینے کا منظوری نامہ اور سرکاری سطح پر ریٹائرڈ منٹ ہونے کی دستاویز منسلک کرتے ہوئے عرضی داخل کرنا ہے۔ یہ تقرری صرف عارضی ہوگی ، امیدواروں کا انتخاب قومی شاہراہ کمٹہ معاون زون کے معاون کمشنر کے دائرہ اختیار میں ہوگا۔